وفاقی دارالحکومت میں ایک ہفتے کے دوران کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق 11 ستمبر کو ایک ہی روز میں اسلام آباد میں 28 کیس رپورٹ ہوئے۔
ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر ضعیم نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اب سختی سے کاروائی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر ضعیم کا کہنا تھا کہ ریسٹورینٹس، ہوم ڈلیوریز، اے ٹی ایمز اور عوامی مقامات پر جہاں بھی ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہو گا اس جگہ کو سیل کر دیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ کیسز بڑھ رہے ہیں لہذا عوامی اجتماعات کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور ماسک پہننا اور فاصلہ برقرار رکھنے پر سختی سے عمل کروایا جائے گا، عوام سے درخواست ہے کہ تعاون کریں۔