اسلامک اسکالر نعمان خان کی بہن صائمہ خان انتقال کرگئیں، بدھ کو نماز جنازہ اد کی جائے گی، تدفین آرلنگٹن میں ہوگی۔
ڈیلس:- راجہ زاہد اختر خانزادہ
امریکہ کے معروف اسلامک سینٹر بینا کی ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو اور معروف اسلامک اسکالر نعمان علی خان کی بڑی بہن صائمہ خان کینسر کے مرض کے باعث ہیوسٹن میں آج انتقال کرگئیں، نماز جنازہ بدھ کے روز ارونگ میں ادا کی جائے گا اور تدفین بدھ کے روز آرلنگٹن کے مسلم سمٹری ( مُور سمیٹری ) ہوگی۔ اس ضمن میں انکے والد کوثر علی خاں نے جاگو ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ صائمہ خان دماغ کے کینسر میں مبتلا تھیں تاہم اسکا پتہ چار ماہ قبل ہی ہوا تھا جب وہ مسلسل سردرد کے باعث اسپتال داخل ہوئیں، انہوں نے بتایا کہ دماغی کینسر کا پتہ چلنے کے بعد انکا علاج ہیوسٹن میں واقع کینسر کے بڑے اسپتال اینڈریسن سے کرایا گیا لیکن اس دوران کینسر انکے پورے جسم کا احاطہ کرچکا تھا اور باوجو ڈاکٹروں کی مسلسل کوششوں کے وہ کل اپنی زندگی کی بازی ہارگئیں۔ مرحومہ کے انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح مقامی کمیونٹی سمیت دنیا بھر میں پھیل گئی جہاں سے تعزیتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، مرحومہ صائمہ خان نے سوگواران میں شوہر سید فواد علی، دوبچیاں بارہ سالہ زہرہ علی، چار سالہ حبا علی کو سوگوار چھوڑا ہے،
صائمہ خان اپنے بھائی نعمان علی خان کے ہمراہ اسلام کی ترقی، ترویج اور تبلیبغ کیلئے دوہزار پندرہ میں دیگر مصروفیات ترک کرکے انکے ہمراہ اسلامی تبلیغی ادارہ بینا سے وابسطہ ہوئیں تھیں اور اپنی آخری سانسوں تک اس ادارہ کیلئے کام کرتی رہیں۔ وہ ڈیلس کمیونٹی میں بھی انتہائی متحرک خوش اخلاق خاتون تھیں، امریکہ سے بزنس اینڈ ایڈمنسٹریشن میں تعلیم کے بعد وہ کئی اداروں سے وابسطہ رہیں مگر دوہزار پندرہ کے بعد بینا سے ہی وابسطہ ہوگیئیں اور اسلام کیُ تبلیغ میں اپنے بھائی کے شانہ بشانہ ہر موقع پر انکے ساتھ موجود رہیں۔ واضع رہے کہ رائیل اسلامک اسٹریجک اسٹیڈی سینٹر آف مصر نے انکے بھائی اسلامک اسکالر نعمان خان کا شمار اُن پانچسو موثر مسلمان رہنماؤں میں کیا تھا جنکے دنیا بھر میں کئی ملین فالور موجود ہیں، اور وہ ان پر اثر انداز ہیں۔
دوسری جانب مرحومہ صائمہ خان کی نماز جنازہ ڈیلس کے شہر ارونگ کی مسجد “ اسلامک سینٹر آف ارونگ میں بروز بدھ تیرہ مارچ کو بعد نماز ظہر دوپہر ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی، جبکہ انکی تدفین آرلنگٹن میں واقع مسلم قبرستان ( مُور فیونلرل) ڈیوس ڈرائیو آرلنگٹن میں سہہ پہر تین بجے ادا کی جائے گی، اس سلسلہ میں تعزیت کرنے کے خواہشمند افراد انکے والد کوثر علی خان سے فون نمبر 5162360093 اور انکے شوہر سید فواد علی سے فون نمبر 9083479583 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
دریں اثنا دنیا بھر سے انکے اہل خانہ سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مسلم ڈیموکریٹک کاکس کے رہنماؤں سید فیاض حسن، امیر مکھانی، راجہ زاہد خانزادہ، ڈاکٹرقیصر عباس ، ڈیلس پیس سینٹر کے صدر آفتاب صدیقی اور دیگر نے صائمہ خان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ مرحومہ امریکہ میں اسلام کے فروغ اور ترویج میں اپنی مثال آپ تھیں اور انکی خدمات کو کمیونٹی عرصہ دراز تک یاد رکھے گی۔