اسرائیل کے پناہ گزین کیمپس پر حملے، 9 فلسطینی شہید

اسرائیل کے پناہ گزین کیمپس پر حملے، 9 فلسطینی شہید


اسرائیلی فوج کے غزہ میں فلسطینیوں اور ان کے پناہ گزین کیمپوں پر حملے جاری ہیں۔

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں طولکرم پناہ گزین کیمپ کے ایک گھر پر حملہ کیا ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق مغربی کنارے کے طولکرم کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں مغازی پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا ہے۔

عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجی کے اس حملے میں 6 فلسطینی شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں