اسرائیل نے جنوبی رفح سمیت غزہ پٹی میں نئے حملے کیے ہیں جن میں مزید 14 فلسطینی شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کا فیلڈ اسپتال بھی رات گئے اسرائیلی حملے میں نشانہ بنا۔
ایندھن کی سپلائی بند ہونے سے الاقصیٰ اسپتال کے بند ہونے کا خطرہ ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زیرِ علاج سیکڑوں فلسطینیوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔