اسرائیل نے فلسطینی ٹیکس محصولات میں سے 1.9 ارب ڈالر کاٹ لیے

اسرائیل نے فلسطینی ٹیکس محصولات میں سے 1.9 ارب ڈالر کاٹ لیے


اسرائیلی حکومت نے فلسطینی ٹیکس محصولات میں سے غیر قانونی طور پر 1.9 ارب ڈالر کاٹ لیے، فلسطینی اتھارٹی نے رقم غزہ میں مقیم سرکاری ملازمین کیلئے رکھی تھی۔

فلسطینی اتھارٹی کے مطابق صحت اور تعلیم جیسی دیگر خدمات کےلیے بھی رقم رکھی تھی۔ اسرائیل غزہ کیلئے مختص ادائیگیاں روکنے کےلیے کٹوتی کر رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل، فلسطینی اتھارٹی کے درمیان اوسلو معاہدے کے تحت یہ وصولی کا طریقہ طے کیا گیا تھا۔

غزہ میں اسرائیلی فورسز کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں وحشیانہ حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید اور 104 زخمی ہوگئے۔

غزہ سے فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد41 ہزار 84 ہوگئی۔ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک 95 ہزار 29 فلسطینی زخمی ہو چکے۔


اپنا تبصرہ لکھیں