اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کے تمام اختیارات ختم کر دیے، فلسطینی رہنما مصطفیٰ برغوتی

اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کے تمام اختیارات ختم کر دیے، فلسطینی رہنما مصطفیٰ برغوتی


فلسطینی رہنما مصطفیٰ برغوتی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کے تمام اختیارات ختم کر دیے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصطفیٰ برغوتی نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات رام اللّٰہ شہر پر حملہ کیا، رام اللّٰہ کے مرکزی بازار کو جلا دیا گیا۔

مصطفیٰ برغوتی کا کہنا ہے کہ رام اللّٰہ کے ایکسچینج دفاتر سے رقم چوری کر لی گئی، اسرائیلی قبضے نے فلسطینی اتھارٹی کے تمام اختیارات ضبط کر لیے ہیں۔

واضح رہے کہ مغربی کنارے کے شہروں کا انتظام فلسطینی اتھارٹی کے سپرد تھا۔

غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد سے مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی آپریشن جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں