اسرائیل نے بچوں اور مریضوں کا قتل عام بند نہ کیا، اسپتال اور اسکول پر بمباری میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔  اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسکول کو نشانہ بنایا، جسے فیلڈ اسپتال اور پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، اور اس میں بے گھر خاندان مقیم تھے۔  اسکول پر بمباری میں 15 بچوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 32 ہو چکی ہے، خان یونس میں گھر پر اسرائیلی حملے میں 15 فلسطینی شہید ہو گئے، بنی صالح میں بھی بمباری سے ایک بچے سمیت 2 شہری شہید ہوئے۔  – Advertisement – غزہ میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار 258 تک پہنچ چکی ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں بچے شامل ہیں۔  غزہ کے خان یونس کے ایک اسپتال میں کام کرنے والے ٹراما سرجن فیروز سدھوا نے کہا ہے کہ اسرائیل پر جان بوجھ کر بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، انھوں نے کہا ’’ہم روزانہ کی بنیاد پر دیکھ رہے ہیں کہ بچوں کو سر اور سینے میں گولیاں ماری گئی ہیں۔‘‘

ایران میں جاری گرمی کی لہر کے باعث آج سرکاری اداروں اور بینکوں میں چھٹی ہوگی۔

ایران میں کئی روز سے گرمی کی شدید لہر جاری ہے، کئی صوبوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا ہے، گزشتہ دو روز میں گرمی کی شدت سے متاثر ہو 225 افراد اسپتالوں میں داخل ہوئے۔

ایران میڈیا کے مطابق ملک میں جاری ہیٹ ویو کے باعث آج اتوار کو سرکاری دفاتر اور بینکوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، شدید گرمی سے بچنے کے لیے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی لہر سے بچنے کے لیے شہریوں کو صبح سے شام 5 بجے تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ایران میں گرمی کی لہر اگلے چار دنوں تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں