اسرائیل میں نیتن یاہو مخالف مظاہرہ، جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے نعرے

اسرائیل میں نیتن یاہو مخالف مظاہرہ، جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے نعرے


اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق تل ابیب کی سڑکوں پر ہزاروں افراد نے ریلی نکالی اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق اس موقع پر غزہ جنگ ختم کرنے کے بینرز اٹھائے مظاہرین نے یرغمالیوں کو رہا کروانے کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کو یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا۔

مظاہرین نے سڑکوں پر کئی مقامات پر آگ لگا دی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں