اسرائیلی قانون ساز کی رفح پر تازہ ترین حملے کی مذمت

اسرائیلی قانون ساز کی رفح پر تازہ ترین حملے کی مذمت


اسرائیلی قانون ساز ایڈا توما سلیمان کی جانب سے رفح پر تازہ ترین حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی قانون ساز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو پامال کیا جا رہا ہے، اسرائیلی حکومت ٹریبونل کے تمام احکامات ماننے سے انکاری ہے۔

ایڈا توما سلیمان کا کہنا ہے کہ سرائیلی حکومت پاگل پن، انتقامی کارروائیوں کو نئی مجرمانہ سطح پر لے جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کے باوجود اسرائیلی فوج رفح میں پرتشدد کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

رفح میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے اور  بمباری سے 75 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں، شہداء میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں