اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصٰی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصٰی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری کو حراست میں لے لیا


اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصٰی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری کو حراست میں لے لیا۔ 

مقبوضہ بیت المقدس سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے شیخ عکرمہ صبری کو اسماعیل ہنیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے پر حراست میں لیا ہے۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں رام اللّٰہ میں درجنوں یہودی آبادکاروں نے انڈسٹریل زون پر دھاوا بول دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہودی آبادکاروں نے نابلس میں بیتا ٹاؤن کے انڈسٹریل زون میں توڑ پھوڑ کی اور مختلف مقامات پر آگ لگا دی۔


اپنا تبصرہ لکھیں