اسرائیلی فورسز نے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر کو رہا کر دیا

اسرائیلی فورسز نے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر کو رہا کر دیا


اسرائیلی فورسز نے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلامیہ کو رہا کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ابو سلامیہ کو 23 نومبر 2023 کواسرائیلی فوج نے گرفتار کیا تھا۔

دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی الٹرا آرتھوڈکس فرقے نے حکومت مخالف مظاہرے کیے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہودی الٹرا آرتھوڈکس کے مظاہرے میں وزیر یتزاک گولڈ نوف کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا۔

گھڑ سوار پولیس دستے نے یہودی مظاہرین پر چڑھائی کی تو مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں