اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 25 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 25 فلسطینی شہید


شیخ رضوان، جبالیہ، البریج کیمپ اور خان یونس میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 25 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے شیخ رضوان میں گھر پر اسرائیلی حملے میں 5 فلسطینی جبکہ جبالیہ میں اسرائیلی حملے میں 2 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔

البریج کیمپ میں گھر پر اسرائیلی حملے میں 3فلسطینی اور النصیرات کیمپ میں 2 گھروں پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 12 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ خان یونس میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ غزہ میں پولیو وائرس سے نمٹنے کے لیے سیز فائر ضروری ہے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار 848 ہوگئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں