استعفے دینا جرات کا کام لیکن این آر او پھر بھی نہیں ملے گا: شہباز گل


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے استعفے دینا جرات کا کام ہے لیکن اس کے بعد بھی این آر او نہیں ملے گا۔

معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہباز گل کا مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ رات استعفوں کی دھمکی دینے والے صبح ہوش میں آکر تاویلیں گھڑنے آن پہنچے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ حالت غیر میں دیا بیان اب پی ڈی ایم کے دامن میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا بہرحال استعفے دیناجرات کا کام ہے جس کی اِن مالی بدعنوانوں سے توقع نہیں ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ استعفوں سے بھی این آر او نہیں ملنا ،کچھ نیا سوچیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں