استاد راحت فتح علی خان کے مورخہ 30 اپریل کو ڈیلس میں کنسرٹ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔کنسرٹ میٹھی یادیں چھوڑ کر جائے گا۔ ناصر صدیقی
ڈیلس( رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ ) سروں کے سلطان غزلوں اور گیتوں کے شہنشاہ استاد راحتفتح علی خان کے مورخہ 30 اپریل بروز اتوار کو ٹویٹا پویلین میوزک فیکٹری میں ہونے والے میوزیکلکنسرٹ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں شو کے پروموٹر ناصر صدیقی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پریسکانفرنس میں بتایا کہ کنسرٹ عوام الناس کو میٹھی یادیں بنانے کا موقع فراہم کرے گا ناصر صدیقیکا کہنا تھا کہ کنسرٹ میں ساؤتھ ایشین کمیونٹی بھرپور دلچسپی لے رہی ہے اور اب کچھ ہی ٹکٹبرائے فروخت رہے ہیں لہذا ڈیلس کی عوام آخری دن کا انتظار نہ کریں ایسا نہ ہو کہ یہ کنسرٹآخری دن سے قبل ہی سولڈ آؤٹ ہوجائے اور مداحوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا اسلیئے وہڈیلس کی عوام کو یہ مشہورہ دینگے کہ وہ ٹکٹ ماسڑ ڈاٹ کام پر جاکر فوری اپنے ٹکٹ خرید لیںناصر صدیقی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فلمی گیتوں غزلوں کے ساتھ استاد کی سحر بھریآواز آپ کو زندگی کی یادیں تازہ کرنے کا ایک موقع فراہم کرے گی اور یہ کنسڑت یقینا آپ کیزندگیوں میں میٹھی یادیں چھوڑ کر جائےگا انکا کہنا تھا کہ اس لیے اس کسرٹ کے ذریعہ اپنیزندگی کے لمحات کو یادگار بنانے اور اس سے بھرپور طریقے لطف اندوز ہونے کے لئے آپ آج ہیاپنی ٹکٹیں ٹکٹ ماسٹر ڈاٹ کام پر بک کریں ایسا نہ ہو کہ دیر ہوجائے۔