اسامہ خان کا زینب شبیر سے کیا رشتہ ہے؟

اسامہ خان کا زینب شبیر سے کیا رشتہ ہے؟


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسامہ خان نے بتا دیا ہے کہ ان کا ساتھی اداکارہ زینب شبیر کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟

اسامہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر کافی دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے ساتھی اداکارہ زینب شبیر کے ساتھ منگنی اور شادی کے بارے میں مسلسل پوچھے جانے والے سوالات سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے والدین کے ساتھ کشمیر گیا ہوا تھا اور ہم گاڑی میں بیٹھے تھے کہ ایک خاتون نے گاڑی کا شیشہ کھٹکھٹایا اور مجھ سے پوچھا کہ آپ کی بیوی زینب کہاں ہے؟

اُنہوں نے بتایا کہ اسی طرح وہاں ایک بس سے دو لڑکیوں نے مجھے دیکھ کر زور سے کہا کہ وہ دیکھو، یہ زینب کا منگیتر ہے جس کے بعد میرے والد نے مجھ سے پوچھا کہ کیا تم نے منگنی کر لی ہے؟

اسامہ خان نے بتایا کہ یہاں تک کہ میرے والد کے دوستوں نے مبارک باد بھی دی اور ساتھ ہی کھانے کی فرمائش بھی کر دی۔

اُنہوں نے ساتھی اداکارہ زینب شبیر سے اپنی منگنی اور شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے زینب سے منگنی نہیں کی، یہ سب مداحوں نے بس خود سے فرض کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ 2018ء میں اسامہ خان، زینب شبیر، سحر خان اور حمزہ شیخ نے  ایک ساتھ ڈرامہ سیریل ’سانوری‘ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

اپنے ڈیبیو پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران ان چاروں اداکاروں میں بہت گہری دوستی ہو گئی تھی جو اب تک برقرار ہے۔

کچھ عرصہ پہلے یہ چاروں دوست پاکستان کے شمالی علاقوں کی سیر کرنے ایک ساتھ گئے تھے اور وہاں سے اُنہوں نے اپنی یادگار تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی تھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں