اسامہ خان نے فلم’نایاب‘ کی پروموشن کیلئے ’فنکی ملبوسات‘ پہننے کی وجہ بتا دی

اسامہ خان نے فلم’نایاب‘ کی پروموشن کیلئے ’فنکی ملبوسات‘ پہننے کی وجہ بتا دی


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسامہ خان نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’نایاب‘ کی پروموشن کے لیے ’فنکی ملبوسات‘ پہننے کی وجہ بتادی۔

اسامہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں میزبان احمد علی بٹ نے ان سے دلچسپ انداز میں سوال کیا کہ فلم ’نایاب‘ میں آپ کا جو کردار ہے وہ تو کافی فرمانبردار لڑکے کا ہے لیکن پروموشن کے دوران آپ بہت عجیب و غریب کپڑے پہنے نظر آئے تو کیا بگڑے آپ بعد میں تھے؟

اداکار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسے فنکی کپڑے اس لیے پہنے تاکہ پتا چلے کہ ہم لوگ فلم کی پروموشن کر رہے ہیں ایسا نہ لگے کہ یہ کسی ڈرامے کی پروموشن ہو رہی ہے۔

یہ جواب سننے کے بعد شو میں اسامہ خان کے ہمراہ موجود اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ فلم کی پروموشن کے دوران مجھے اسامہ کی اسٹائلنگ بہت پسند آئی اور ایک دن ایسا ہوا کہ اسامہ بالکل سادہ سے کپڑے پہن کر آئے تو میں نے ان سے پوچھا کہ آپ ابھی تک تیار نہیں ہوئے؟

 یمنیٰ زیدی نے مزید بتایا کہ میرے پوچھنے پر اسامہ نے کہا کہ نہیں آج دراصل ہم فیصل آباد جا رہے ہیں تو میں انہی سادہ کپڑوں میں جاؤں گا کیونکہ وہاں کے لوگوں کو چلتے پھرتے جگتیں مارنے کی عادت ہے اس لیے اگر وہاں کسی نے میرے کپڑوں پر کچھ کہہ دیا تو اچھا نہیں لگے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں