بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کی ایک مزاحیہ اے آئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اروشی روٹیلا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ایڈٹ کی ہوئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایڈٹ کیے ہوئے اس ویڈیو کلپ میں ٹی 20 ورلڈکپ 2024ء کے دوران نیویارک میں ہونے والے گروپ میچ میں آئرلینڈ کے بولر بیری میک کارتھی کے خلاف کھیلتے ہوئے ریشبھ پنٹ چھکا لگاتے ہیں لیکن اے آئی کی مدد سے کسی نے رشبھ پنٹ کی جگہ اروشی روٹیلا کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دکھایا ہے۔
یاد رہے کہ ریشبھ پنٹ کے اس چھکے سے بھارتی ٹیم نے میچ میں فتح حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین ریشبھ پنٹ کے ساتھ مبینہ تعلقات اور متنازع سوشل میڈیا بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔