اروشی روٹیلا فلم شوٹنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل

اروشی روٹیلا فلم شوٹنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل


بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ اروشی روٹیلاحیدرآباد میں (NBK 109) نامی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

اروشی روٹیلا کی ٹیم نے بھی حادثے میں اداکارہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

اداکارہ کی ٹیم نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اروشی روٹیلا ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئیں، انہیں فریکچر ہوا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ حیدرآباد میں ایک اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں