پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ترین ترک ڈراما سیریز ’’ارطغرل غازی‘‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار اداکرنے والی اداکارہ اسریٰ بلجک نے حال ہی میں ایک معروف پاکستانی میگزین کے لیے فوٹوشوٹ کروایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہیں۔
اداکارہ ایسرا بلجیک (حلیمہ سلطان ) کا اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہنا ہے کہ جب وزیراعظم پاکستان عمران خان ارطغرل غازی کی تعریف کرتے ہیں تو مجھے فخر محسوس ہوتا ہے۔
ایسرا بلجیک نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے یہ الفاظ کہ ترکی کے مزید تاریخی ڈرامے اردو زبان میں پاکستان میں نشر کیے جانے چاہیے ،میرے لیےحیران کن اور فخر کا باعث ہیں، یہ صرف کورونا وائرس کی وباء ہے جس نے مجھے روک رکھا ہے ورنہ اب تک میں پاکستان کے کئی دورے کرچکی ہوتی۔
واضح رہے کہ ایسرا بلجیک نے پہلے بھی کئی بار پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
وہ ایک دستاویزی فلم بنانے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں اور اپنی فلم کے حوالے سے وہ پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہشمند ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے اس دستاویزی منصوبے کے ایک حصے کے طور پر میرا پہلا دورہ پاکستان کا ہوگا،میں جغرافیائی نقشے، پودوں اور غیر ملکی مقامات کی تصاویر بنانا چاہتی ہوں۔
مجھے بابوسر کاغان وادی کے پہاڑی علاقوں سے محبت ہے، اس کے علاوہ آزاد کشمیر کی لیپا وادی اور گلگت بلتستان کے دیوسائی علاقے میں کیمپ کا منصوبہ بھی ہے۔