ارشد وارثی نے فیملی فوٹو پر تبصرے کا آپشن کیوں بند کیا؟

ارشد وارثی نے فیملی فوٹو پر تبصرے کا آپشن کیوں بند کیا؟


بالی ووڈ کے معروف اداکار ارشد وارثی نے فیملی فوٹو شیئر کی اور اپنے سوشل میڈیا پیج پر تبصرے کا آپشن بند کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارشد وارثی نے فلم کالکی 2898 AD پر تبصرہ کیا، جس کے بعد سے انہیں ٹرولنگ کا سامنا ہے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فیملی فوٹو پرتبصرے کا آپشن بند کیا ہے۔

معروف اداکار پر پربھاس کے چاہنے والوں کی طرف سے شدید ٹرولنگ کی جارہی ہے، اس کے باوجود ارشد وارثی نے فی الحال کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

بھارتی اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی لیکن خوشگوار موڈ میں لی گئی تصویر پر ٹرولنگ سے محفوظ رہنے کےلیے اس پر تبصرے کا آپشن بند کردیا تاکہ وہ اپنے گھر والوں کو پربھاس کے مداحوں کی نفرت سے محفوظ رکھ سکیں۔

ارشد وارثی نے 600 کروڑ کے بڑے بجٹ سے بننے والی فلم کالکی 2898 AD میں پربھاس کی اداکاری پر تبصرہ کیا اور کہا کہ وہ بالکل جوکر لگ رہے تھے، ان کے ان الفاظ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔

پربھاس کے مداحوں نے ارشد وارثی کی ٹرولنگ شروع کی، منفی تبصروں کے ساتھ انہیں گالیوں سے بھی نوازا ہے، جن میں ایک کمنٹ تھا کہ ’اوقات کیا ہے تیری؟‘۔

ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ تمہاری اب تک کی زندگی کی کمائی، پربھاس کے اس فلم کے معاوضے کے برابر ہے۔

سوشل میڈیا پر پربھاس کے مداحوں نے بالی ووڈ اداکار کو اُن کے چہیتے اداکار سے معافی مانگنے کی تجویز بھی دی۔


اپنا تبصرہ لکھیں