ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری

ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری


پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ہفتے کی رات ایک بجے براستہ استنبول لاہور پہنچیں گے۔

چیئرمین ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس محمد اکرم ساہی ارشد کو لے کر وطن پہنچیں گے۔

محمد اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے قوم کو بڑی خوشی دی ہے، ان کا استقبال تاریخی ہوگا۔

وطن واپسی پر گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا، کوچ سلمان بٹ بھی اُنکے ہمراہ وطن پہنچیں گے۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے ارشد ندیم کےاستقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

اسپورٹس بورڈ پنجاب بھی قومی ہیرو کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں