ارشد ندیم کا پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں شرکت نہ کرنے اور کل پاکستان واپسی کا امکان

ارشد ندیم کا پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں شرکت نہ کرنے اور کل پاکستان واپسی کا امکان


پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم کا پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ارشد ندیم فوری وطن واپس آنے کے خواہشمند ہیں، پاکستانی اسٹار اور ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کا کل پاکستان روانہ ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے جیولین تھرو کے لیجنڈ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتا تھا۔

انہوں نے اولمپکس کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کر کے یہ اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں