اردن کے شاہی خاندان نے شاہ عبداللہ دوم کی سلور جوبلی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر شاہی خاندان کے افراد قیمتی لباس اور سج سنور کر تقریب میں شریک ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کو ہونے والی اس تقریب میں فوجی پریڈ اور فلائی پاسٹ بھی کیا گیا، تقریب میں تقریباً 9 ہزار افراد نے شرکت کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریب میں ملکہ رانیہ نے سفید لباس پہنا ہوا تھا جس میں مقامی ثقافت عیاں تھی، اس لباس کی تیاری میں تقریباً 200 گھنٹے لگے تھے، ان کے تاج اور ہیرے کی بالیاں بھی توجہ کا مزکز بنی رہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس تقریب میں ولی عہد حسین اور ان کی اہلیہ شہزادی رجوہ بھی موجود تھیں جنہوں نے ایک لمبا سرخ لباس پہنا ہوا تھا جس کی مکمل تیاری میں 950 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا تھا۔