ارجیت سنگھ بھی پسوڑی کے مداح: کنسرٹ میں ’پسوڑی‘ پر لائیو پرفارمنس

ارجیت سنگھ بھی پسوڑی کے مداح: کنسرٹ میں ’پسوڑی‘ پر لائیو پرفارمنس


نامور بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ بھی پاکستان کےعالمی ریکارڈ یافتہ سُپر ہٹ گانے پسوڑی کے مداح نکلے۔

حال ہی میں گلوکار ارجیت سنگھ نے ممبئی میں ہونے والے ایک کنسرٹ میں پرفارم کرتے ہوئے پسوڑی گانے کا ایک بول گنگنایا تو کنسرٹ میں موجود لوگ جھوم اٹھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو آیوشمان سنہا نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں بھارتی گلوکار کو پسوڑی گاتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے ،اور ساتھ میں لوگ بھی انکا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کوک اسٹوڈیو کا گانا پسوڑی مقبولیت میں کئی سرحدوں کو عبور کرچکا ہے اور اب تک اس گانے کی مقبولیت میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔

پاکستانی گلوکارعلی سیٹھی اور گلوکارہ شی گل کا یہ گانا کئی لوگوں کی پلے لسٹ میں سرفہرست گانوں میں سے ایک ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں