بالی ووڈ کے معروف اداکار، ماڈل، فلم پروڈیوسر اور ٹی وی کی شخصیت ارجن رامپال اور اُن کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمیٹریڈس نے اپنے دوسرے بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔
ارجن رامپال اور گیبریلا ڈیمیٹریڈس ایک بار پھر والدین بن گئے، گزشتہ دنوں اُن کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
گزشتہ روز اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے خاندان میں اس اضافے سے متعلق اعلان کیا۔
انہوں نے لکھا کہ مجھے اور میرے خاندان کو آج ایک خوبصورت بچے کی نعمت نصیب ہوئی ہے، ماں اور بیٹا دونوں صحت مند ہیں، ڈاکٹروں اور نرسوں کی شاندار ٹیم کا شکریہ، ،آپ کی تمام محبتوں اور تعاون کا بھی شکریہ۔
یاد رہے کہ ارجن اور گیبریلا گزشتہ کئی برسوں سے تعلق میں ہیں۔
اس جوڑی کے درمیان 2018 میں دوستی کا آغاز اور 2019 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔