لاہور: فٹبال ورلڈکپ میں ارجنٹائن کی شکست پر جواریوں کی تجوریاں خالی ہو گئیں۔
فٹبال ورلڈکپ کے فیورٹس میں شمار کیے جانے والے ارجنٹائن کی اپ سیٹ شکست نے جواریوں کی بڑی تعداد کو بھی بھاری نقصان پہنچا دیا۔
ایک آسٹریلوی نے ایک لاکھ 60ہزار ڈالر داؤ پر لگائے، ارجنٹائن کی جیت کی صورت میں اس کو صرف 20ہزار ڈالر ملتے مگر سعودی عرب کی فتح نے بھاری رقم سے محروم کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک اور جواری کو ایک لاکھ ڈالر سے ہاتھ دھونا پڑے،ورلڈکپ کے میچز پر بھاری جوا کھیلا جارہا ہے،البتہ ارجنٹائن کی شکست کے بعد داؤ لگانے والے سوچ میں پڑ گئے ہیں،اب کمزور خیال کی جانے والی ٹیموں کو بھی نظر انداز کرنا آسان نہیں ہوگا۔