ساؤ پاؤلو:
ارجنٹائنی کلب جیمناسیا اپنے کوچ ڈیگو میراڈونا سے بادشاہوں جیسا برتاؤ کرنے لگا۔
ڈیگو میراڈونا کیلیے خصوصی شاہی کرسی تیار کرالی گئی جو ہر میچ کے دوران فیلڈ کی سائیڈ لائن پر رکھی جائے گی۔
گذشتہ روز میراڈونا نے ویلیز سارسفیلڈ کے خلاف میچ سے قبل اس کرسی پر دستخط کیے اور وہیں بیٹھ کر میچ دیکھا۔ اس کرسی کی نقل کلب کی شاپ پر فروخت کیلیے بھی پیش کی جائیں گی،ان پر ماضی کے عظیم فٹبالر کے دستخط موجود ہوں گے۔