ارباز خان دوسری شادی کس سے کرنے والے ہیں؟

ارباز خان دوسری شادی کس سے کرنے والے ہیں؟


بالی ووڈ کے معروف اداکار و فلمساز ارباز خان 24 دسمبر کو دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارباز خان میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان کے ساتھ  رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

سابقہ گرل فرینڈ جارجیا سے ارباز خان کے بریک اَپ کی خبروں کے بعد اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہ رواں ماہ 24 دسمبر کو میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارباز خان اور شوریٰ خان کی پہلی ملاقات نئی آنے والی فلم ’پٹنہ شکلا‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی اور وہیں سے ان دونوں کی محبت کی کہانی شروع ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ارباز خان اور شوریٰ خان کی شادی کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوگی جس میں اس جوڑی کےخاندان والے اور چند قریبی دوست شرکت کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں