معروف پاکستانی گلوکار و اداکار اذان سمیع خان کی’باربی شرٹ‘ پہنے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
گریٹا گیروِگ کی نئی فلم ’باربی‘ نے دنیا بھر کے فلمی شائقین کو اپنی جانب متوجہ کیا ہوا ہے یہاں تک کہ اس گلابی رنگ کا سحر دنیا کی نامور شخصیات پر بھی چڑھ گیا ہے۔
ایسے میں معروف اداکاراؤں کو گلابی رنگ کے جوڑے پہنے دیکھنا عام بات ہے مگر اداکار اذان سمیع خان بھی پیچھے نہیں رہے۔
اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر گلابی رنگ کی بغیر آستینوں والی شرٹ پہنے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر لفظ ’باربی‘ بھی لکھا ہوا ہے۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مختصراََ صرف ’کیوں نہیں‘ لکھنے پر اکتفا کیا۔
اذان سمیع خان کی یہ تصویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین کا اس پر ملا جلا سا ردِعمل دیکھنے میں آیا۔