اداکار یاسر حسین کا احسن خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار

اداکار یاسر حسین کا احسن خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار


پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار یاسر حسین نے اداکار احسن خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

حال ہی میں یاسر حسین نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ کسی بھی پروجیکٹ میں اداکار احسن خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں اداکارائیں تو سب ہی اچھی ہیں، میں کیوں کسی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کروں گا؟ بس میں احسن خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔

یاسر حسین نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ دراصل احسن کو میں کافی بورنگ انسان لگتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ادھر میں ان کا مداح بنا بیٹھا ہوں اور اُدھر وہ کہتے ہیں کہ میں بورنگ ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں