کراچی:
گزشتہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسک ہونے والی یاسر حسین اور اقرا عزیز کی جوڑی نوک جھونک اور مضحکہ خیز حرکات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ دونوں ہی اداکار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے مداح کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال پر یاسر حسین نے اقرا کو چھوٹی سی لڑکی قرار دے دیا ہے۔
یاسر حسین سے انسٹا گرام پر ایک مداح نے سوال پوچھا کہ شادی سے پہلے کی زندگی اچھی تھی یا شادی کے بعد کی ؟ جس پر یاسر نے روایتی انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ سچ کہوں گا تو ایک چھوٹی سی لڑکی سے مار کھاتا اچھا نہیں لگوں گا۔