اداکار گلاب چانڈیو انتقال کر گئے


کراچی: ملک کے نامور اداکار گلاب چانڈیو کراچی میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق گلاب چانڈیو کافی عرصے سے علیل تھے۔ انہیں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر دو روز قبل نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ آج انتقال کرگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ گلاب چانڈیو کی تدفین ان کے آبائی شہر نوابشاہ میں کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلاب چانڈیو عارضہ قلب اور شوگر میں مبتلا تھے۔

گلاب چانڈیو نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ’نوری جام تماچی‘، ’چاند گرہن‘، ’ماروی‘، ’زہرباد‘، ’ساگر کا موتی‘ اور بیوفائیاں سمیت کئی شامل ہیں۔

گلاب چانڈیو کو ملک گیر شہرت ان کے ڈرامے ’نوری جام تماچی‘ سے ملی جب کہ وہ اپنے بے ساختہ مکالمہ کے باعث بھی مشہور تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں