اداکار و میزبان واسع چوہدری بھی مہلک کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
واسع چوہدری نے ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کا کووڈ 19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔
واسع چوہدری نے کہا کہ انہوں نے اپنے اہل خانہ کا بھی کورونا ٹیسٹ کروایا ہے اور اللہ کے شکر سے سب کے نتائج منفی آئے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ جن سب سے میں رابطے میں رہا ان کو میں نے پہلے ہی بتادیا ہے تاکہ وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں یا ضرورت ہو تو خود کو آئسولیٹ کر لیں۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز بڑھتے جارہے ہیں جس میں کئی شوبز ستارے بھی وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
اس سے قبل ٹی وی میزبان ندا یاسر، اداکار یاسر نواز، روبینہ اشرف، سکینہ سمو اور علیزے شاہ سمیت اداکار نوید رضا میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔