اداکار وکاس سیٹھی آج صبح چل بسے

اداکار وکاس سیٹھی آج صبح چل بسے


بھارتی ڈرامہ سیریز ’کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار وکاس سیٹھی آج صبح چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 48 سالہ اداکار نیند میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے۔

ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ جھانوی سیٹھی اور جڑواں بچے ہیں۔

وکاس سیٹھی نے کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی، کہیں تو ہوگا، کسوٹی زندگی کی سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں