اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان کا ٹیزر ریلیز

اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان کا ٹیزر ریلیز


بالی ووڈ سُپر اسٹارشاہ رخ خان نے 57 ویں سالگرہ پر مداحوں کے لیے اپنی نئی فلم پٹھان کا ٹیزر ریلیز کردیا۔

اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم ’پٹھان‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کا بھی اعلان کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فلم اگلے سال 25 جنوری کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایکشن، ڈرامہ اور تھرل سے بھرپور فلم ’پٹھان‘ میں اداکار جان ابراہم اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں