اداکار سنجے دت اور سلمان خان کے درمیان لڑائی؛ وجہ مادھوری ڈکشت؟

اداکار سنجے دت اور سلمان خان کے درمیان لڑائی؛ وجہ مادھوری ڈکشت؟


بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سنجے دت اور سلمان خان کے درمیان لڑائی کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے۔

ماضی میں ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کرنے والے اداکار سنجے دت اور سلمان خان کی دوستی کسی سے کم نہیں تھی۔

لیکن اس دوستی میں دراڑ کی شروعات اُس وقت شروع ہوئی جب سنجے دت کی زندگی پر بننے والی بائیو پک فلم کا اعلان ہوا۔

جس کی وجہ سے مادھوری ڈکشت کافی پریشان تھیں کیونکہ ایک وقت ایسا تھا جب مادھوری اور سنجے دت کافی قریب آ چکے تھے۔

مادھوری کو ڈر تھا کہ کہیں سنجے کی زندگی پر بننے والی فلم میں میرا ذکر ہو تو میرا گھر بھی بگڑ سکتا ہے۔

اسی وجہ سے اداکارہ مادھوری ڈکشت نے سلمان خان سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ وہ سنجے سے بات کر کے اس فلم کو رکوائے یا پھر مادھوری والا پارٹ سنسر کر دیں۔

لیکن سنجے دت نے سلمان کی درخواست ماننے کے بجائے اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکار کے طور پر رنبیر کپور کو لے لیا جس پر سلمان خان بھی طیش میں آ گئے کیونکہ رنبیر کپور سلمان خان کی سابقہ دوست کترینہ کیف کے بوائے فرینڈ رہ چکے ہیں۔

اس سب میں سلمان اور سنجے کی دوستی ٹوٹی اس کے بعد جب سلمان خان نے اپنی باڈی گارڈ میں بطورِ ہیرو کے والد سنجے دت کو لینے کا فیصلہ کیا تو سنجے دت نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میری عمر اتنی بڑی نہیں ہے کہ میں باپ کا کردار نبھاؤں۔

مادھوری کی سلمان خان سے تو بات چیت ہے مگر سنجے دت سے دونوں ایک طرح سے کافی دور ہو گئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں