اداکار حمزہ علی عباسی نے سب سے معافی کیوں مانگی؟


پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے تمام لوگوں سے معافی مانگ لی ہے۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں اپنے پیغام کے لیے اس پلیٹ فارم کا استعمال اس لیے کر رہا ہوں تاکہ میرے آواز ہر ایک تک پہنچے۔

اداکار نے لکھا کہ میں نے اپنے چاہنے والوں سے معافی مانگتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

Hamza Ali Abbasi

@iamhamzaabbasi

Been wanting to do this for a while so here goes: I want to use this platform whr my voice reaches many to apologise to anyone & everyone who i have ever hurt by my words or actions in my past. Please i beg u to forgive me…. I AM SORRY….Please… FORGIVE ME❤️

462 people are talking about this

حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ میں ہر اُس شخص سے معافی مانگنا چاہتا ہوں جس کو میں نے ماضی میں اپنے فعال یا الفاظ سے تکلیف دی ہوں۔

اداکار نے لکھا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے معاف کردیں، مجھے بہت افسوس ہے کہ میری وجہ سے کسی کی دل آزاری ہوئی۔

اس سے قبل حمزہ علی عباسی نے اپنے ایک ٹوئٹ معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ دوسروں کے ساتھ، اپنے خاندان والوں کے ساتھ، کمزور اور غریبوں کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کریں۔

اُنہوں نے لکھا تھا کہ ایماندار ی اور سچائی کو اپنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا تھا کہ آپ کے کسی بھی اقدام اور آپ کی زبان سے نکلے الفاظ سے دوسرے لوگ محفوظ رہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں