اداکاری کی تعریف کرنے پرعدنان صدیقی کا مداحوں کوشکریہ


کراچی: 

پاکستان کے ڈرامہ انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار عدنان صدیقی نے اپنے مداحوں کو ان کی اداکاری کی تعریفیں کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈرامہ انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکارعدنان صدیقی بھی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپنے خیالات کا اظہارکرتے رہتے ہیں۔ اس بار انہوں نے انسٹاگرام پرگزشتہ روزختم ہونے والے ان کے مشہور ڈرامہ ’یہ دل میرا‘ سے متعلق کہا کہ ڈرامہ میں ان کا کردارمنفی اورمشکل تھا لیکن ڈرامہ کا تجربہ ان کے لیے بہترین رہا۔

اداکارنے خاص طورپراپنے مداحوں کا ان کی اداکاری کی تعریف کرنے سمیت نیک تمناؤں کا شکریہ بھی کیا ہے۔ اداکارنے مزید کہا کہ وہ ڈرامہ میں اپنی اداکاری کی تعریفیں دیکھ کربہت خوش ہوئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں