اداکارہ ہانیہ عامر کو مداحوں نے گھیر لیا؛ نازیبا حرکات سے اداکارہ پریشان

اداکارہ ہانیہ عامر کو مداحوں نے گھیر لیا؛ نازیبا حرکات سے اداکارہ پریشان


پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ ہانیہ عامر کو مداحوں نے گھیر لیا جس سے اداکارہ پریشان ہوگئیں۔

دو روز قبل اداکارہ ہانیہ عامر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک میٹ اپ ایونٹ کے لیے گوجرانوالہ گئیں جہاں انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا۔

جب ہانیہ پنڈال سے نکلنے ہی والی تھیں کہ ان کے گرد ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوگیا اور انہیں دھکا دینے کی کوشش کی اور ان کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے یہ ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ “ہانیہ عامر یقیناً اس قسم کی افراتفری کے بعد اپنی زندگی میں دوبارہ گوجرانوالہ نہیں آئیں گی”۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ صارفین اس پر مختلف تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

 

خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ ہانیہ عامر انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں