اداکارہ ہانیہ عامر نے خود کو حلیمہ سلطان کے کردار میں ڈھالنے کا عندیہ دے دیا


پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے  کہا کہ جلد ہی خود کو حلیمہ سلطان کے کردار میں ڈھال لوں گی۔

اداکار ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں لکھا کہ اگر آپ مجھے مختلف انداز میں اداکاری کرتے دیکھیں گے تو اس کے پیچھے یقیناً کسی کردار کا مجھ پر طاری ہوجانا ہے۔

دوسری جانب ہانیہ عامر نے بتایا کہ وہ جب بھی کوئی نیا ڈرامہ یا سیریز دیکھنا شروع کرتی ہیں تو اس میں موجود اپنے پسندیدہ کردار کی شخصیت میں خود کو ڈھال لیتی ہیں۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر کی اس پوسٹ کے جواب میں اداکارہ عائشہ عمر نے بھی کامنٹ کیا  اور لکھا کہ وہ بھی کچھ ایسا ہی ارادہ رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے کہا کہ جلد ہی خود کو شہرہ آفاق ترکش سیریز  ’دیرلیش ارطغرل‘ میں مسلمان سپہ سالار ’ارطغرل‘ کی اہلیہ ’حلیمہ سلطان‘ کے کردار میں خود کو ڈھالیں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں