اداکارہ کبریٰ خان نے “مولا جٹ 2 “میں نوری نتھ کا کردار نبھانے کی خواہش ظاہر کردی

اداکارہ کبریٰ خان نے “مولا جٹ 2 “میں نوری نتھ کا کردار نبھانے کی خواہش ظاہر کردی


پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہکبریٰ خان نے ڈی لیجنڈ آف مولا جٹ 2 میں نوری نتھ کا کردار نبھانے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ کبریٰ خان نے اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں ڈی لیجنڈ آف مولا جٹ سے متعلق بات چیت کی۔

Advertisement

دورانِ انٹرویو میزبان نے کبریٰ خان سے سوال کیا کہ اگر دی لیجنڈ آف مولا جٹ پارٹ 2 بنتا ہے تو کونسا کردار ادا کرنا پسند کریں گی؟

جس پر انہوں نے قہقہے سے بھرپور جواب دیا کہ میں نوری نتھ کا کردار ادا کروں گی، دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں تمام فنکاروں نے عمدہ کردار نبھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوہر رشید اور ہمائمہ ملک نے بے حد متاثر کیا، فلم کے حوالے سے کہوں گی کہ پاکستان کی کامیاب فلموں میں شمار ہوگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں