اداکارہ پریانکا چوپڑا کی 3 سال بعد بھارت واپسی

اداکارہ پریانکا چوپڑا کی 3 سال بعد بھارت واپسی


عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہپریانکا چوپڑا 3 سال بعد بھارت واپس آگئیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فلائٹ کے ٹکٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’تقریباً 3 سال بعد بالآخر گھر جا رہی ہوں۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 2018 میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی اور امریکا منتقل ہوگئیں۔

رواں برس 20 جنوری کو پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا تھا، بچی کی پیدائش ساؤتھرن کیلیفورنیا اسپتال میں ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں