اداکارہ نیلی سے تیسری شادی کا ارادہ تھا: جاوید شیخ

اداکارہ نیلی سے تیسری شادی کا ارادہ تھا: جاوید شیخ


پاکستانی فلم انڈسٹری کے مقبول و مایاناز اداکار جاوید شیخ نے اعتراف کیا ہے کہ ساتھی اداکارہ نیلی سے تیسری شادی کا ارادہ تھا لیکن قسمت کو کچھ اور منظور تھا۔

حال ہی میں جاوید شیخ نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے چینل کے لیے انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی کے مختلف معاملات کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

دوران پروگرام میزبان نے سوال کیا کہ ماضی میں کہا جاتا تھا کہ جب آپ کو یا پھر نیلی کو کسی فلم میں کاسٹ کیا جاتا تو آپ یا نیلی فلم سازوں پر دباؤ ڈالتے تھے کہ آپ دونوں کو ایک ساتھ، ایک دوسرے کے مدمقابل کاسٹ کیا جائے، اس میں کتنی صداقت ہے

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سینیئر اداکار نے تمام دعوے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا اور ایسا کرنے کی انہیں یا نیلی کو ضرورت ہی نہیں تھی کیونکہ اس وقت دونوں ہی شہرت کی بلندیوں پر تھے بلکہ یہ فلم سازوں اور پروڈیوسرز کی خواہش ہوتی تھی کہ ہم دونوں کو ایک ساتھ کاسٹ کیا جائے۔

دوران پروگرام میزبان نے سوال کیا کہ مداحوں کو آپ کی اور نیلی کی جوڑی بہت پسند تھی، آپ دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا تو کیا کبھی ایک دوسرے سے شادی کی خواہش ہوئی یا پیشکش کی

جاوید شیخ نے نیلی سے تیسری شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ ہمارا ارادہ بالکل تھا لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا، ہمارے درمیان بہت اچھی ہم آہنگی تھی انہوں نے دوسری طلاق کے بعد مشکل وقت سے نکلنے میں بہت مدد کی۔

یاد رہے کہ ماضی میں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران تیسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ 2 شادیاں ناکام ہونے کہ بعد تیسری شادی نہیں کرسکے کیونکہ وہ ایک ایسے شخص کے طور پر مشہور نہیں ہونا چاہتے جو بار بار شادیاں کرتا رہتا ہو۔


اپنا تبصرہ لکھیں