پاکستان کی معروف اداکارہنوال سعید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوال سعید نے خوبصورت دلہن کے ملبوسات پہن رکھے ہیں، جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔
اداکارہ نے مختلف رنگوں پر مشتمل برائیڈل فوٹو شوٹ کروائے ہیں، جس میں وہ مختلف لباس میں بہت حسین لگ رہی ہیں۔
نوال سعید نے برائیڈل فوٹو شوٹ میں جس روایتی جیولری کا انتخاب کیا ہے وہ انکی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نوال سعید نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی تھیں۔
تصاویر میں اداکارہ نے اسکن کلر کا سوٹ پہنا ہوا تھا جس میں وہ بےحد خوبصورت لگ رہی تھیں۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مجھے واپس لے چلو۔
گزشتہ دنوں نوال سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا تھا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایسی کون سی شخصیات ہیں جن کے ساتھ آپ بغیر اسکرپٹ پڑھے ہی کام کے لیے ہاں کردیں گی؟
جس پر اداکارہ نے جواب دیا تھا کہ میں ماہرہ خان کی دیوانی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ وہ جس طرح بولتی ہیں اور کام کرتی ہیں وہ خوبصورت ہے۔
نوال سعید کا کہنا تھا کہ میں ماہرہ خان اور فواد خان کے ساتھ کسی بھی پروجیکٹ میں کام کرلوں گی اور ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔