دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس نے جہاں لوگوں کو افسردہ اور خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے تو وہیں اداکارہ نمرہ خان نے مداحوں کو اپنے نکاح کی خبر سنا کر خوش کردیا ہے۔
کورونا کے باعث پاکستان کے تمام صوبوں میں لاک ڈاؤن ہے اور اسی دوران پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نمرہ خان نے نکاح کیا ہے۔
نمرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ساتھ چند تصاویر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ، میرا نکاح ہوگیا، مجھے صرف آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
نمرہ خان کے شوہر لندن میں پولیس افسر ہیں اور وہ ان کے ساتھ لندن ہی منتقل ہوجائیں گی جب کہ نمرہ خان اپنا کام جاری رکھیں گی۔
نمرہ خان کی نکاح کی تقریب گھر میں ہی منعقد کی گئی تھی۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد وہ ایک تقریب کریں گی جس میں ان کے دوست اور خاندان والے شرکت کریں گے۔