اداکارہ مہر بانو کا اپنے شوہر سے متعلق اہم انکشاف

اداکارہ مہر بانو کا اپنے شوہر سے متعلق اہم انکشاف


پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ مہر بانو نے اپنے شوہر سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں۔

مہر بانو نے تصاویر کو کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا جس میں انہوں نے اپنے شوہر شاہ رخ کاظم علی سے متعلق لکھا کہ شوہر بننے سے قبل ہی شاہ رخ کئی سال سے میرے دوست تھے لیکن اس وقت مجھے علم نہ تھا کہ مستقبل میں یہ میرے شوہر ہوں گے۔

انہوں نے لکھا کہ بطور دوست بھی یہ میرا بہت خیال رکھتے تھے، ان کا ساتھ مجھے تحفظ فراہم کرتا تھا لیکن میں اس بات سے لاعلم تھی کہ ہم ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ شوہر کے طور پر وہ میری توقعات سے بھی زیادہ بہتر ہیں، وہ میرے لیے ناشتہ بناتے ہیں اس کے علاوہ رات کا کھانا بھی بناتے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ جب مجھے تھکن ہوتی ہے تو شاہ رخ میرے پاؤں دباتے ہیں اور پریشانی میں مجھے ہنسانے کی کوششیں کرتے ہیں۔

مہر بانو نے خواتین کو تجویز دی کہ وہ شادی اور اس کے بعد ہونے والے جھگڑوں سے نہ ڈریں، یہ بہت ہی پیارا عمل ہے، وہ خود کو مسائل تک محدود نہ رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں شادی زندگی بھر کا ساتھ ہے، اس میں پریشانیاں، لڑائیاں اور مصیبتیں بہت کم اہم ہوتی ہیں، اکثر جھگڑے اور مسائل آپ کو یہ سمجھنے میں مدد دیتے ہیں کہ آپ نے شادی کے لیے درست ساتھی کو منتخب کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ مہر بانو رواں سال اکتوبر میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں