پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان کی اپنی جذباتی مداح سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنی مداح کے ساتھ ملاقات کی۔
وائرل ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی مداح ماہرہ خان سے ملاقات کے دوران جذباتی ہوگئیں اور رونے لگ گئیں جس پر اداکارہ نے ان کو گلے لگایا اور پیار کیا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ صارفین اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
معروف اداکارہ متعدد ڈراموں اور فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔