اداکارہ عینا آصف کی زندگی میں مشہور ہونے کے بعد کیا تبدیلی آئی؟

اداکارہ عینا آصف کی زندگی میں مشہور ہونے کے بعد کیا تبدیلی آئی؟


پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف نے مشہور ہونے کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بتا دیا۔

عینا آصف نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس شو کے دوران اداکارہ سے یہ سوال پوچھا گیا کہ اتنی کم عمری میں شہرت حاصل کرنے کے بعد ان کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟

عینا آصف نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ شہرت نے میری زندگی میں بس ایک چیز تبدیل کی ہے، وہ یہ کہ پہلے میں نے جیسے بھی کپڑے گھر میں پہنے ہوتے تھے، اُنہی کپڑوں میں کہیں بھی باہر چلی جاتی تھی لیکن اب تھوڑا سا خیال کرنا پڑتا ہے کیونکہ ذہن میں یہ خیال ہوتا ہے کہ تھوڑا تہذیب کا خیال کرنا چاہیے تاکہ اگر باہر کسی نے پہچان لیا تو وہ یہ سوچے گا کہ ڈراموں میں تو اتنی اچھی نظر آتی ہے مگر حقیقت ویسی نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ چھوٹی عمر میں کامیابی حاصل کرنے پر میرا یہ خیال ہے کہ مجھ پر اللّٰہ تعالیٰ کا بہت کرم ہے، اس میں میرا اپنا کوئی کردار نہیں ہے۔

عینا آصف نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت سارے ایسے لوگ دیکھے ہیں جو مجھ سے کہیں زیادہ محنتی ہیں لیکن اُنہیں کامیابی نہیں ملی۔


اپنا تبصرہ لکھیں