اداکارہ عصمت طاہرہ کے گھرلاکھوں روپے کی چوری کا مقدمہ درج


لاہور: پاکستانی اداکارہ عصمت طاہرہ کے گھر لاکھوں روپے چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  پولیس نے اداکارہ عصمت طاہرہ کے گھر چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے گھر چوری ایک ماہ پہلے 18 اکتوبر کو ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق اداکارہ عصمت طاہرہ کے گھر سے پونے دو لاکھ روپے کا گھریلو سامان چوری ہوا، تاہم عصمت سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے ایف آئی آر میں تاخیر ہوئی۔ پولیس نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان جلد گرفتار ہوں گے۔

واضح رہے کہ عصمت طاہرہ نے 70 اور 80 کی دہائی میں ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن پر اپنی پہچان بنائی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں