اداکارہ صنم چوہدری امریکا میں مقیم پاکستانی ہِپ ہَاپ گلوکار سومی چوہان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
رواں سال اداکارہ کے شوبز کو خیرباد کہنے اور شادی کرکے امریکا منتقل ہونے کی خبریں زیر گردش تھیں تاہم سومی چوہان نے خبروں کی تردید کی تھی۔
تاہم اب اداکارہ صنم چوہدری اور گلوکار سومی چوہان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں اور اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نکاح کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی تصویر کے ساتھ ’مسز سومی چوہان‘ لکھ کر پوسٹ کی ہے اور بھانجی کے ہمراہ بھی تصویر لگاتے ہوئے شادی کا اعلان کیا۔
صنم چوہدری نے کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ’آسمانوں پر لکھا‘، ’میرے مہرباں‘، ’کٹھ پتلی‘ اور ’میرے ابو‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔
اداکارہ کے شوہر سومی چوہان امریکی شہر نیویارک میں مقیم ہیں اور گلوکاری کے ساتھ ساتھ میوزک کمپوزر بھی ہیں۔